منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قربانی مہم کا آغاز

مورخہ: 02 جون 2023ء

اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے قربانی کی سہولت مہیا کر رہے ہیں
گائے کے حصہ کیلئے 18 ہزار، بکرا 40 ہزار، چھترا 35 ہزار بمعہ تمام سہولت نرخ مقرر

Qurbani campaign by Minhaj Welfare Foundation

لاہور (2جون 2023ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے قربانی مہم 2023ء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے فریضہ قربانی کی ادائیگی میں سہولت مہیا کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ رواں سال گائے کا حصہ 18 ہزار، بکرا 40 ہزار، چھترے کا ریٹ 35 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔
قربانی کی سہولت حاصل کرنے والوں کو صحت مند جانور کی خریداری سمیت ذبح اور گوشت فراہم کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ قربانی کا فریضہ ادا کرنے والوں کی خواہش پر ان کے حصے کی قربانی مستحقین تک پہنچانے کا بھی انتظام ہو گا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انجینئر محمد ثناء اللہ نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی راہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال ان افراد کے لئے سہولیات مہیا کرتی ہے جو قربانی کا فریضہ انجام دینا چاہتے ہیں مگر بیرون ملک ہونے یا پھر وہ بوجوہ فریضہ خود ادا نہیں کر پاتے۔ ایسے افراد کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جملہ سہولت مہیا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو احباب پہلے دن گائے کا حصہ چاہتے ہیں ان کے لئے فی حصہ 22 ہزار ہو گا، قربانی کے بقیہ ایام کیلئے حصہ 18 ہزار ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امسال موسم گرما کی وجہ سے گوشت کے ٹمپریچر کو مناسب رکھنے کے لئے ڈرائی آئس تھرمل پیکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہر فرد تک صحت مند گوشت پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤن ڈیشن کی طرف سے ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہو گی۔ اس حوالے سے حصہ جمع کرواتے وقت ہوم ڈیلیوری کی ڈیمانڈ کرنا ہو گی۔ ڈائریکٹر ویلفیئر نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فریضہ قربانی کی ادائیگی کے خواہشمند اس نمبر پر رابطہ کریں 042-111-140-140۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر خدمت دین و خدمت خلق کی قابل بھروسہ بین الاقوامی فاؤنڈیشن ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top