مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 4 جون سے”فروغ علم“ ریلیاں نکالے گی

مورخہ: 03 جون 2023ء

”تعلیم سب کیلئے“ کے عنوان سے سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا
تعلیم ترقی و خوشحالی کا راستہ ہے قومی آمدن کا 5 فی صد تعلیم کیلئے خرچ کرنا ہو گا: شیخ فرحان عزیز
بنیادی تعلیم سب کا حق ہے جی ڈی پی کا 5 فی صد تعلیم کو دیا جائے: مرکزی صدر MSM

Meeting Central Executive Council of MSM

لاہور (3جون 2023ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام 4 جون سے ملک بھر میں پر امن”فروغ علم“ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ”تعلیم سب کیلئے“ کے عنوان سے سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان تقاریب میں شعبہ تعلیم سے وابستہ اہم شخصیات اور طلبہ رہنما شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تعلیم کو فروغ دینا ہو گا۔ تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کا راستہ ہے۔ پاکستان کی خوشحالی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے قومی تعلیمی بجٹ میں قومی آمدن کا 5 فی صد تعلیم کیلئے خرچ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے فقدان کو کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ تعلیم کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تعلیم کو فروغ دینا ہو گا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تین دہائیوں سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں فروغ تعلیم اور طلبہ کی کردار سازی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کا 5 فی صد تعلیم کو دیا جائے۔ بنیادی تعلیم سب کا حق ہے۔ بہت سے مستحق طالب علم ہر سال تعلیمی اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں طلبہ کی اخلاقی، دینی اور روحانی تربیت کیلئے مراکز علم قائم کرے گی۔ پہلے مرحلے میں اہم تعلیمی اداروں میں 5 سو مراکز علم قائم کئے جائیں گے۔ مراکز علم کے قیام کا مقصد انتہا پسندانہ رویوں کا خاتمہ اور مایوسی کو امید میں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا چیلنج طلبہ اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے یقینی اور مایوسی کو ختم کرنا ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جدوجہد علم اور امن کے فروغ کیلئے ہے۔ بڑھتی ہوئی بے یقینی اور مایوسی کی سب سے بڑی وجہ نوجوان نسل کی تعلیم سے دوری ہے۔

اجلاس میں میاں عنصر محمود، علی قریشی، شاہد مصطفیٰ، راشد مصطفوی، محسن اقبال، رانا حسن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top