منہاج القرآن تمام بڑے شہروں میں اجتماعی قربانی مراکز قائم کرے گی

مورخہ: 06 جون 2023ء

منہاج ویلفیئر کے ہزاروں رضا کار سیلاب متاثرہ علاقوں میں گوشت تقسیم کریں گے
مستحقین تک گوشت تھرما پول ڈبوں میں ڈرائی آئس کے ساتھ پیک کر کے پہنچایا جائے گا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قربانی کا گوشت بروقت اور ہائی جینک پیکنگ میں پہنچائے گی
منہاج ویلفیئر کے عہدیداران انجینئر ثناءاللہ خان، اشتیاق حنیف مغل، منصور قاسم اعوان کی بریفنگ

Minhaj ul Quran will establish collective Qurabni centers in all cities

لاہور (6 جون 2023ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کرے گی۔گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا۔

روجھان، دادو سندھ، ڈیرہ اللہ یار، شکار پور، حاصل پور، فاضل پور و دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی اجتماعی قربانی کے کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضا کار گوشت کی تقسیم کے عمل میں حصہ لیں گے اور گوشت گھروں تک پہنچائیں گے۔ گوشت کو محفوظ بنانے اور سیلاب متاثرہ دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے چلرز کا اہتمام کیا جائے گا، جن کی مدد سے گوشت مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ قربانی مہم کے انتظامات و تیاریوں کے سلسلے میں 50 انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہ تحریک منہاج القرآن کے اجلاس میں قربانی مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیداران نے قربانی مہم 2023 کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات و تیاریوں کی تفصیلات بتائیں۔

اجلاس میں نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، عبد الرحمان ملک، اشتیاق حنیف مغل، منصور قاسم اعوان، شفقت ندیم، ایوب انصاری و دیگر شریک تھے۔

ثناءاللہ خان نے مزید کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سلاٹر ہاؤسز میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کرے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اشتیاق حنیف مغل نے کہا کہ ذبیحہ سے گوشت بننے تک کے تمام مراحل جدید مشینوں کے ذریعے سلاٹر ہاؤسز میں مکمل کئے جائیں گے۔ قربانی کے گوشت کو محفوظ بنانے اور دور دراز علاقوں تک پہنچانے کیلئے بڑی تعداد میں چلرز کا انتظام کیا جائے گا۔ شدید گرم موسم میں گوشت کو محفوظ بنانے کیلئے اجتماعی قربانی کے حصہ جات اور مستحقین تک گوشت پیکنگ میٹریل سے تیار کردہ تھرما پول ڈبوں میں ڈرائی آئس کے ساتھ پیک کر کے پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید سلاٹر ہاؤسز میں قربانی کا عمل وقت کی اہم ضرورت ہے، مقصد قربانی کا گوشت بروقت اور سو فی صد ہائی جینک طریقے سے پہنچانا ہے۔ منصور قاسم اعوان نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، جہلم،کراچی، پشاور، دیر، ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، میر پور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top