ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شریعہ کالج کے طلباء کے ساتھ تربیتی نشست

مورخہ: 07 جون 2023ء

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء کے لیے منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنے اکابر اولیاء صالحین جن کی بدولت علم کے نور سے ہماری زندگیوں کو جلا ملتی ہے ان سے کا ادب و احترام کا رشتہ رکھیں۔ اپنے اساتذہ سے ادب و احترام کا رشتہ کبھی نہیں چھوڑنا اور ادب کا تقاضا یہ یے کہ ان کی تعلیمات کو آگے بڑھانے کا سلسلہ زندگی بھر جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت سب سے قیمتی ترین شے ہے طلباء کو چاہیئے کہ وقت کو اپنے قیمتی ترین مقصد کے لیے استعمال کریں اور اس کو ضائع نہ کیا کریں۔ جو قومیں اپنے وقت کی قدر نہیں کرتی وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اہل اللہ، کاملین اور صالحین نے وقت کے تابع ہونے کی بجائے، وقت کو اپنے تابع کرلیا اور آج بھی وقت ان کو یاد کرتا ہے۔ آج کا زمانہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا زمانہ ہے، آپ لوگ خوش قسمت ہیں جو ان کے ادارہ، مرکز اور ان کی آغوش میں علم حاصل کررہے ہیں۔ جتنا باادب اور مؤدب ہوکر علم حاصل کریں گے علم اتنا ہی نفع بخش ہوگا۔ ہمیشہ اپنے شیخ، مربی اور استاد کی بارگاہ کا ادب ملحوظ خاطر رکھا کریں تاکہ آپ ان کے صحبت میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔ چیئرمین سپریم کونسل نے طلبہ سے ان کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔

فکری، تربیتی نشست میں پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹرممتاز احمد سدیدی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، پروفیسر محمد محب اللہ اظہر، پروفیسر صابر حسین نقشبندی، پروفیسر قاری اللہ بخش، کرنل راجہ فضل مہدی، تنویر احمد و دیگر اساتذہ موجود تھے۔

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top