بحرانوں کے خاتمہ اور نعمتوں میں اضافہ کے لئے شکر کو شعار بنائیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 09 جون 2023ء

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے "شکران نعمت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں شکر کا مضمون تواتر اور فصاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اے میرے بندے تم میری نعمتوں کا شکر ادا کرو گے تو میں ان نعمتوں میں اضافہ کرتا چلا جاؤں گا، اور عطا کی گئی نعمتوں کی ناشکری اور انکار کرنے والوں کے لیے سخت عذاب کی وعید ہے۔

اللہ کی نعمتوں کا ہر حال اور ہر سانس کے ساتھ شکر ادا کرنے والوں کے لیے اس دنیا میں بھی نفع ہے اور آخرت میں بھی نفع ہے، اللہ رب العزت اپنے بندے سے مخاطب ہے کہ تم اگر چاہو بھی تو میری نعمتوں کا شمار نہیں کر سکو گے، ایک خاص تدبیر اور معینہ مدت کے لئے دن اور رات کی تخلیق کو بھی نعمت قرار دیا ہے اگر رات دن میں توازن کے ساتھ تبدیلی پر غور کیا جائے تو اس رات دن کی امر ربی سے تخلیق کے فیوض و برکات کا احاطہ انسانی عقل و شعور کے میزان سے باہر ہے، بارش، دھوپ، روشنی، کے نتیجے میں زمین سے نمو دار ہونے والے صحت افزا اور جاں افزا انسانی حیات کی بقا کے ضامن اثمار و اناج کی نعمتوں کا شکر کیسے ادا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی خوراک کے لیے چوپایوں کا گوشت اور ان سے وابستہ کاروبار زندگی کیا اللہ کی نعمت نہیں؟ یہ وہ نعمتیں ہیں جو انسانی کاوش و سعی سے ماورا ہیں، اسی طرح پہاڑ، سر سبز میدان، دریا سمندر، خوشگوار موسم، چرند، پرند اونٹ، گھوڑے کیا یہ سب نعمتیں انسان کی سہولت و بقا کے لئے نہیں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں اپنی نعمتوں کا ذکر بھی کیا اللہ نے فرمایا اے میرے بندے میں نے تجھے رات کے اندھیرے میں میں بھٹکنے سے بچانے اور منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے چاند، ستارے پیدا کیے، تیرے لیے انواع و اقسام کے پھل اور اناج پیدا کیے، چشموں کا میٹھا ٹھنڈا پانی عطا کیا، پہاڑوں اور زمین کے اندر معدنیات کے خزانے رکھے جن سے آج انسان فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس کی کوئی قیمت ادا نہیں کرتا، اللہ رب العزت کا ان ساری نعمتوں کے بدلے میں اپنے بندے سے فقط ایک تقاضا ہے کہ اس کا کسی کو شریک مت ٹھہراؤ اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہو۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو اللہ نے خون کے ناپاک لوتھڑے سے پیدا کیا اور اس کی تخلیق کے تمام مراحل کی حفاظت کی اور پھر اسے زندگی کی نعمت سے بہرہ مند کیا تقاضا فقط شکر کا رکھا، جن کی زندگیوں سے شکر کے کلمات نکل جاتے ہیں وہ اللہ کی ناراضی کا شکا ر ہو جاتے ہیں اور پھر وہ دنیا و آخرت میں نا صرف خسارے کا شکار ہو جاتے ہیں بلکہ روز قیامت اللہ کے غضب کا بھی شکار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ آنکھ کی قدر جاننی ہے تو نابینا سے پوچھو، پاؤں کی قدر معذور سے پوچھو، ہاتھ کی قدر اس سے پوچھو جو اس نعمت سے محروم ہیں، زبان کی قدر قوت گویائی سے محروم افراد سے پوچھو، بلاشبہ انسان اللہ کی نعمتوں کا احاطہ نہیں کر سکتا البتہ شکر کے ذریعے اللہ کو راضی کر سکتا ہے اور شکر کی برکت سے ان نعمتوں کا تسلسل برقرار رکھ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے رہو اللہ کی نعمتوں میں اضافہ کلمہ شکر سے وابستہ ہے، شکر کا بہترین طریقہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عمل کرنا ہے اور نماز کی پابندی اللہ کے شکر کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد چیئرمین سپریم کونسل نے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور فیلڈ سے تشریف لانے والے تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس سے ملاقات کررہے ہیں۔

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jumma at Jamia Shaykh ul Islam

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top