نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام ” ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ“ کا انعقاد

مورخہ: 14 جون 2023ء

تربیت یافتہ اساتذہ ہی تربیت یافتہ نوجوان نسل تیار کر سکتے ہیں: علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبرقادری
کسی بھی نظام تعلیم میں اساتذہ کی تربیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے: علامہ عین الحق بغدادی
طلبہ ہر لمحے کو بامقصد بنائیں،وقت حصول علم اور مطالعہ میں گزاریں: ڈاکٹر شفاقت بغدادی

Teacher Training Workshop in Faisalabad

لاہور (14جون 2023) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبرقادری نے کہا ہے کہ نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام پورے ملک میں اساتذہ کرام کیلئے ”ٹیچرز ٹریننگ“ ورکشاپس کا انعقاد جاری ہے۔ اعلیٰ تربیت یافتہ اساتذہ کی خدمات کے نتیجے میں بہترین تربیت یافتہ نوجوان نسل پروان چڑھے گی، جو دین اسلام کی ترویج و اشاعت اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرے گی۔ طلبہ کی تربیت اور کردار سازی پر توجہ دینا ہوگی۔ انتہاء پسندی کے سدباب کے لیے سب سے بہترین اور بنیادی چیز تعلیم کا حصول ہے۔

نوجوان پاکستان کے روشن اور شاندار مستقبل کی ضمانت ہیں۔ اساتذہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ضروری ہے کہ اساتذہ کو ان کے مینڈیٹ کی فراہمی کیلئے تربیت فراہم کی جائے۔ طلباء اپنے ہر لمحے کو بامقصد بنائیں۔ نظام المدارس پاکستان معیار تعلیم میں بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ نظام المدارس پاکستان متشدد رویوں، انتہاء پسندی کے خاتمے اور فروغ امن کے لئے عملی خدمات انجادے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں نظام المدارس پاکستان کے مدرسین کی ”ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ میں گفتگو کرتے ہوئے ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے کہا کہ محنت کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ کسی بھی نظام تعلیم میں اساتذہ کی تربیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، نظام المدارس پہلا بورڈ ہے جس نے دینی مدارس کے اساتذہ کی ٹریننگ کا آغاز کیا اور اب یہ ٹریننگ ورکشاپس زونل سطح پر منعقد کی جا رہی ہیں۔ علامہ عین الحق بغدادی نے نئے نصاب اور اضافی نظام کے حوالے سے اساتذہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اصلاح شدہ نصاب کے 100فیصد نفاذ میں مدرسین کا کردار مرکزی ہے۔

ڈاکٹر شفاقت بغدادی نے کہا کہ سوسائٹی میں انتہاپسندی اور عدم برداشت بہت بڑھ گیا ہے اس کے سد باب کے لئے نصابی سطح پر اہم فیصلے کرنے کی ضرورت تھی الحمد اللہ نظام المدارس نے اس کا آغاز کردیا ہے، ہماری جدوجہد نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانا ہے۔ طلبہ اپنے ہر لمحے کو بامقصد بنائیں، وقت حصول علم اور مطالعہ میں گزاریں۔ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ سے سیدہ اختر کلثوم، علامہ عزیزالحسن، سیدشفاعت رسول، سید حمایت رسول، علامہ اخترحسین، پروفیسرآصف شہزاد، علامہ فضل عباس، سید سعادت رسول، علامہ سجاد نقشبندی و دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے میزبان سیدہ اختر کلثوم کو ورکشاپ کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top