قربانی ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے: علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری

مورخہ: 15 جون 2023ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قربانی کا گوشت مستحقین کے گہروں کی دہلیز تک پہنچاتی ہے
ایثار و محبت کے جذبہ سے قربانی کا فریضہ ادا کریں: ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان

Dr Allama Mir Asirf Akbar

لاہور (15 جون 2023) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا ہے کہ قربانی ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے، تا کہ اسلامی معاشرہ کے اندر برادرانہ اخوت اور معاشی نظم قائم رہے اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئے اور غریب شہریوں کی خوراک کی ضرورت پوری ہو سکے، مہنگائی اور مستقبل میں غربت کے خوف سے فریضہ قربانی کی ادائیگی سے راہ فرار اختیار کرنے والے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو ناراض نہ کریں، ایثار اور محبت کے جذبہ سے قربانی کا فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے اگر کسی کو مالی آسودگی عطا کی ہے تو اس کے ساتہ اس کے ذمہ کچہ فرائض بہی لگائے ہیں، سب سے بڑا فرض یہ ہے کہ مخلوق خدا کی داد رسی اور ان کی حاجت روائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اپنی عقل، علم اور اہلیت سے زیادہ مال جمع کر سکتا ہے طاقت اور ذہانت کے اعتبار سے سب انسان برابر نہیں ہیں اور اس میں کچہ قباحت بہی نہیں مگر وہ لوگ جو کسی معذوری یا جائز وجہ کے باعث دنیاداری میں پیچہے رہ جاتے ہیں ان کی جائز ضرورت پوری کرنا صاحب حیثیت افراد پر واجب ہے اسی لیے اللہ رب العزت نے حکم دیا ہے کہ ’’ضرورت سے زائد مال لوٹا دو‘‘ تا کہ اسلامی معاشرہ ارتکاز دولت کی برائی سے محفوظ رہ سکے اور کوئی غریب شخص بہوکا نہ سوئے یا فاقوں کا شکار نہ ہو، قربانی اسلام کے اقتصادی، اخلاقی اور سماجی نظام اور مواخات اور انفاق سبیل اللہ کا نہایت عمدہ مظہر ہے۔

انہوں نے کہا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مبارک باد کی مستحق ہے جو اندرون و بیرون ملک میں مقیم شہریوں کو فریضہ قربانی کی ادائیگی کی سہولت مہیا کر رہی ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نا صرف قربانی کی سہولت مہیا کرتی ہے بلکہ قربانی کا گوشت مستحقین کے گہروں کی دہلیز تک پہنچاتی ہے اس مقصد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضا کار عید الضحٰی کے ایام میں ملک بہر میں دینی و انسانی خدمت انجام دیتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top