منہاج ویلفیئر کا سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کے کام کا آغاز

مورخہ: 15 جون 2023ء

بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دئے گئے
منہاج ویلفیئر متاثرہ ہم وطنوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی: ثناء اللہ خان
منہاج ویلفیئرمنظم منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہی ہے: ڈائریکٹرMWF

Minhaj Welfare launches relief work for people affected by cyclone

لاہور (15جون 2023) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حالیہ سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ سندھ (سجاول) میں متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ کے کوآرڈینیٹر سیف اللہ خان بھنگر نے عہدیداران و رضاکاروں کے ہمراہ سمندری طوفان کے متاثرین کیلئے قائم کئے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سیف اللہ خان بھنگر نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے انسانی خدمت کے زبردست جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سراہا۔

انہوں نے ریلیف کیمپ پر موجود منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران و رضاکاران کو شاباش دی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مقامی عہدیداران نے سمندری طوفان کے حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رہنماؤں کو بریفنگ بھی دی۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دئے ہیں۔ مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن متاثرہ ہم وطنوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ کے عہدیداران روزانہ کی بنیاد پر سمندری طوفان پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنماؤں کو رپورٹ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مختلف شعبوں میں ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کو خوراک، رہائش، تعلیم، صحت، صاف پانی کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top