اولیاء کی مجالس سے اللہ کا قرب نصیب ہوتا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 15 جون 2023ء

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ماہانہ ختم الصلوۃ علی النبیﷺ اور عُرس مبارک حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

عرس کی محفل میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود قادری، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، حاجی منظور حسین قادری، شیخ محمد اسلم قادری، شیخ محمد فاروق قادری، شیخ لیاقت علی قادری، شہزاد رسول قادری، عابد بشیر قادری، شیخ محمد آفتاب قادری، حاجی محمد اسحاق قادری سمیت بانی اراکین منہاج القرآن انٹرنیشنل، دیرینہ مریدین حضور قدوۃ الاولیاء شریک ہوئے۔

بزم قادریہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عرس اور ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل کا انعقاد مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل پر کیا گیا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اولیاء کی مجالس سے اللہ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔ قرآن حکیم میں اللہ رب العزت نے حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کے عام افراد کو یہ حکم دِیا جا رہا ہے کہ وہ اُن لوگوں کی معیت اور صحبت اِختیار کریں اور اُن کی حلقہ بگوشی میں دِلجمعی کے ساتھ بیٹھے رہا کریں، جو صبح و شام اللہ کے ذِکر میں سرمست رہتے ہیں اور جن کی ہر گھڑی یادِالٰہی میں بسر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کو اُٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے کسی اور چیز کی طلب نہیں ہوتی، وہ ہر وقت اللہ کی رضا کے طلبگار رہتے ہیں۔ یہ بندگانِ خدا مست صرف اپنے مولا کی آرزو رکھتے ہیں اور اُسی کی آرزو میں جیتے ہیں اور اپنی جان جاں آفریں کے حوالے کردیتے ہیں۔ ﷲ کے ولیوں کی یہ شان ہے کہ جو لوگ ﷲ تعالیٰ کے ہونا چاہتے ہیں اُنہیں چاہئیے کہ سب سے پہلے وہ ان اولیاء ﷲ کی صحبت اِختیار کریں۔ چونکہ وہ خود ﷲ کے قریب ہیں اور اِس لئے ﷲ تعالیٰ نے عامۃ المسلمین کو اُن کے ساتھ جڑ جانے کا حکم فرمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غوثِ اعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ عنہ، حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی رضی اللہ عنہ، حضرت شاہ رکن عالم رضی اللہ عنہ، حضور داتا گنج بخش رضی اللہ عنہ اور حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ اُن لوگوں میں سے تھے جنہوں نے خود کو اللہ کے قریب کرلیا تھا۔ حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ اپنے جد امجد حضور شیخ عبد القادر الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے مظہر اتم ہیں۔

مجلس ختم الصلوۃ علی النبیﷺ کی محفل میں ماہ اپریل اور جون میں پڑھا گیا درودِ پاک آقا کریمﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں پیش کیا گیا۔ تقریب میں تلاوت کلامِ رحمٰن کی سعادت قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے حاصل کی، چیف آرگنائزر بزمِ قادریہ شہزاد رسول قادری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جبکہ الحاج محمد افضل نوشاہی، علامہ محمد شہزاد عاشق، شکیل احمد طاہر، ظہیر عباس بلالی برادران، حافظ خرم شہزاد برادران، امجد علی بلالی برادران اور محی الدین قادری برادران نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ علامہ منہاج الدین قادری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئے اور اسامہ مجید کریمی نے گوشۂ درود کے وظائف پڑھائے۔

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ اور عُرس مبارک کی تقریب میں لاہور بھر سے تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سربراہان شعبہ جات، سٹاف ممبران، کالج آف شریعہ کے سٹاف و طلباء اور عاشقان رسول ﷺ (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top