شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9 ویں برسی کل ہو گی

مورخہ: 16 جون 2023ء

مرکزی رہنما 4 بجے سہ پہر ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کریں گے
خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں سینئر رہنما شہدا کے ورثا سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھروں میں جائیں گے

Saniha Model Town DP 2023

لاہور (16 جون 2023) شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9 ویں برسی پر سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سینئررہنماؤں پر مشتمل وفود لاہور میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے گھروں میں جاکر شہدا کے ورثا سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کریں گے۔ وفود شہدا کی قبروں پر بھی جائیں گے۔

کل 17 جون بروز ہفتہ کو سینئر مرکزی رہنمامنہاج القرآن سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہدا کی یادگار پر فاتحہ خوانی کے بعد بوقت 4:00 بجے سہ پہر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ملک بھر کی تنظیمات کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ شہدا کے لئے قرآن خوانی کی محافل منعقد کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں۔ 9 سال کے بعد بھی انصاف کا نہ ملنا المیہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top