ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کی اختتامی تقریب آج ہو گی

مورخہ: 20 جون 2023ء

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے
طلبہ، اساتذہ، سکالرز اور اہم مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی
شعبہ کورسز منہاج القرآن انٹرنیشنل قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: سعید رضا بغدادی

Diploma in Quran Studies by Minhaj ul Quran training

لاہور (19 جون 2023) شعبہ کورسز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام جاری ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کی اختتامی تقریب آج 20 جون (منگل) مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقد ہو گی۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

اختتامی تقریب میں ”ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس“ سے فارغ التحصیل طلبہ، اساتذہ، سکالرز کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ شعبہ کورسز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ”ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس“ کا آغاز سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم میں 19 فروری کو کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر شعبہ کورسز حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے کہا کہ اگر ہم قرآن حکیم کی صفات کو شمار کرنا چاہیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ وہ لا متناہی ہیں۔ قرآن حکیم ہی وہ کتاب ہے جو ہمیں دنیا و آخرت میں صحیح راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا شعبہ کورسز قرآن و حدیث کی تعلیمات اور علوم کے فروغ کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ قرآن و حدیث کے علوم سے بہرہ مند باشعور نسلوں کی تیاری کیلئے تمام وسائل برؤے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ کورسز کے سکالرز نے ”ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس“ میں علم التجوید، عربی گرائمر، ترجمۃ القرآن، تفسیر القرآن، فن خطابت و نقابت، شخصیت سازی کے ساتھ ساتھ شرکاء کی اخلاقی و روحانی تربیت اور اصلاح و احوال و عقائد پر خصوصی توجہ دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top