دکھی انسانیت کی خدمت انسانیت کی معراج ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 19 جون 2023ء

چیئرمین سپریم کونسل کا تحریک منہاج القرآن کی زونل، ضلعی، تحصیلی تنظیمات کے اعزاز میں منعقدہ تقریبِ تحسین سے خطاب

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو مال و دولت کو اللہ کا انعام اور عطائے الہیٰ مانتے ہوئے ضرورت مند وں اور مفلوک الحال بندوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتے ہیں۔ خدمت انسانیت نہ صرف بہترین عبادت بلکہ انسانیت کی معراج ہے۔ رنگ و نسل اور دین و مذہب کی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر دکھی انسانیت کی خدمت اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ ہے۔ معاشرے میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے انتہائی خوش نصیب ہیں جو دوسروں کے دکھ، درد اور مصائب کو سمیٹ کر خوشیاں اور آسانیاں بکھیرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن کی زونل، ضلعی، تحصیلی تنظیمات و فورمز کے عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تحسین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بہترین کارکردگی پر جملہ تنظیمات و فورمز کے ذمہ داران کو شیلڈز دیں، کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عہدیداران و کارکنا ن آئندہ بھی اہداف کے حصول کیلئے اسی طرح محنت کریں گے۔

تنظیمی امور میں سال 2022-23 میں تحریک منہاج القران کے ضلع سرگودھا نے پہلی، جہلم نے دوسری جبکہ سیالکوٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تحصیلات میں سرگودھا سٹی نے پہلی، گوجرانوالہ نے دوسری جبکہ گوجر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان عوامی تحریک کے ضلع منڈی بہاوالدین نے پہلی، لاہور ضلع نمبر 6 نے دوسری جبکہ ضلع سرگودھا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تحصیلات میں پھالیہ نے پہلی، نوشہرہ نے دوسری جبکہ گجرات پی پی 31نے تیسری پوزیشن حاصل کی، منہاج علماء کونسل کے اضلاع میں راولپنڈی جنوبی نے پہلی، شیخوپورہ نے دوسری جبکہ لودھراں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔منہاج علماء کونسل کی تحصیلات میں گوجر خان پی پی 8 نے پہلی، لودھراں سٹی پی پی 227اے نے دوسری، جبکہ شیخوپورہ سٹی پی پی 140 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ منہاج یوتھ لیگ کے ضلع جہلم نے پہلی، لاہور ضلع نمبر 2 نے دوسری جبکہ ضلع مریدکے نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تحصیلات میں پنڈ دادنخان نے پہلی، لاہور پی پی 155 نے دوسری جبکہ گوجر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اضلاع میں سرگودھا نے پہلی، راجن پور نے دوسری جبکہ راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایم ایس ایم تحصیلات میں راولپنڈی پی پی 15 نے پہلی، روجھان پی پی 297 نے دوسری جبکہ سلانوالی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے اضلاع میں سیالکوٹ نے پہلی، سرگودھا نے دوسری جبکہ گوجرانولہ وسطی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ منہاج ویمن لیگ تحصیلات میں پسرور شمالی نے پہلی، گوجرانوالہ پی پی 58 نے دوسری جبکہ سرگودھا سٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ زونز میں سنٹرل پنجاب نے پہلی، شمالی پنجاب نے دوسری جبکہ جنوبی پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیپیٹل زونز میں لاہور نے پہلی، کراچی نے دوسری جبکہ اسلام آباد زون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مرکزی شعبہ جات میں تنظیمات آفس نے پہلی، نظامتِ دعوت آفس نے دوسری جبکہ ناظم اعلیٰ آفس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مرکزی سٹاف ممبران میں سے انفرادی سطح پر محمد طیب ضیاء نے پہلی، ظہیر احمد نقشبندی نے دوسری جبکہ علامہ جمیل احمد زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کارکنان میں انفرادی سطح پر انجم شہزادی سرگودھا نے پہلی، رخسانہ عظمت سیالکوٹ نے دوسری جبکہ محمد طیب ضیاء نارووال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ محمدرفیق نجم، راجہ زاہد محمود، علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر، رانا وحید شہزاد، حافظ غلام فرید، میاں عنصر محمود، علامہ اشفاق چشتی، علامہ ہارون عباسی، ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، انیلہ الیاس سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

Taqreeb e Tehseen for Tanzeemat

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top