عوامی تحریک کا یونان کشی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مورخہ: 19 جون 2023ء

ایسے واقعات روکنے کے لیے ملک کے اندر روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے: خرم نواز گنڈاپور
انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی کڑی گرفت کی ضرورت ہے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی

لاہور (19 جون 2023) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے یونان کشی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ، افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے بخشش و مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات روکنے کے لیے ملک کے اندر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہونگے، پاکستان میں بے روزگاری بڑھنے سے لوگ جائزو ناجائز طریقے سے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں،انسانی سمگلرز کی کڑی گرفت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کیلئے جلد از جلد ہر ممکن اقدامات کئے جانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔انسانی سمگلنگ کے تمام نیٹ ورکس کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top