قربانی امت کو مساوات کی لڑی میں پروتی ہے: ڈاکٹر حسن قادری

مورخہ: 23 جون 2023ء

سلاٹر ہاؤس کا دورہ، منہاج ویلفیئر کے اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا
ایم ڈی فیصل حسین نے انتظامی اقدامات پر بریفنگ دی
صحت مند جانور کی خریداری اور مستحقین تک ہائی جینک گوشت پہنچانا واجب ہے
جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے ویٹنری ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے موجود ہوتا ہے: فیصل حسین

Dr Hassan Qadri Visit Salater House

لاہور (23 جون 2023) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام قائم مرکزی قربان گاہ (سلاٹر ہاؤس) کا دورہ کیا اور اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چئیرمین سپریم کونسل نے کہا کہ قربانی کا فریضہ امت کو اخوت و مساوات کی لڑی میں پروتا ہے قربانی کے فریضہ کی برکت سے قربانی کے ایام میں امیر غریب کے گھر ایک جیسا کھانا پکتا ہے اور اسلامی معاشرہ کے متمول افراد بلاامتیاز غریب خاندانوں کے میزبان بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ اخوت اور اسلامی مساوات کی خاص شان اور امتیاز ہے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین اور ان کی پوری ٹیم کو اجتماعی قربانی کے مثالی انتظامات پر مبارک باد دی اور کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں کے اعتماد پر پورا اترتی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ذمہ داران کی اس خدمت دین اور خدمت انسانیت کو قبول فرمائے۔

اس موقع پر فیصل حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے پیش نظر تھرما پول باکس کے ذریعے قربانی کا گوشت مستحقین اور حصہ داروں تک پہنچایا جائے گا اس کے علاوہ گوشت کو موسمی منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈرائی آئس کا استعمال بھی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ صحت مند جانور کی خریداری اور حفظان صحت کے اصولوں پر پورا اترنے والے گوشت کی تقسیم واجب ہے اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شریعہ قوانین و احکامات کا مکمل خیال رکھتی ہے۔

اس موقع پر جواد حامد مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناء اللہ خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق حنیف مغل، منصور قاسم اعوان، محمدالیاس ڈوگر، عبدالحفیظ چودھری، شفقت ندیم، شہباز طاہر و دیگر موجود تھے۔ جواد حامد نے چئیرمین سپریم کونسل کو ڈسٹری بیوشن پلان کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top