تحریک منہاج القرآن کے سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کی تیسری برسی پر دعائیہ تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عدنان جاوید مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور میں جامع مسجد میں منعقدہ برسی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جاوید مشن کے قابل فخر سپوت اور دین مصطفیٰ ﷺ کے ایک عظیم فرزند تھے۔ ان کی خدمات، اخلاص اور مشن سے وفا کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عدنان جاوید نے آخری سانس تک اعلیٰ اخلاق اور دیانت و صداقت کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دیں، انہوں نے سخت محنت سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اعتماد حاصل کیا اور ان کا دل جیتا۔ انہوں نے تیسری برسی کے موقع پر دعا کی کہ اللہ رب العزت عدنان جاوید کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے اور نعلین پاک کے تصدق سے ان کے درجات بلند فرمائے۔
برسی میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، انجینئر محمد رفیق نجم، محمد عباس نقشبندی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، فرحان جاوید، ڈاکٹر خرم شہزاد، راجہ زاہد محمود، صاحبزادہ حامد مصطفیٰ القادری، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، سید امجد علی شاہ ، کرنل مبشر اقبال، سردار عمر دراز خان، انجینئر محمد سلیم، علامہ عین الحق بغدادی، شیخ فرحان عزیز، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، حاجی منظور حسین، رانا وحید شہزاد، میاں زاہد اسلام، احسن ارشاد، علی محی الدین، شکیل طاہر، شیروز احمد سمیت مرکزی سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔
تبصرہ