قرآن مجید کی بے حرمتی پر او آئی سی سنجیدہ ردعمل دے: خرم نواز گنڈاپور

قرآن مجید اللہ کا کلام اور انسانیت کے لئے ذریعہ ہدایت ہے: سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک

OIC should respond seriously to desecration of Holy Quran Khurram Nawaz Gandapur

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل و ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ قرآن مجید اللہ کا کلام اور پوری انسانیت کی فلاح و ہدایت اور راہنمائی کا ذریعہ ہے، قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں، ایسے نفسیاتی مریضوں کی سخت سرزنش کی ضرورت ہے، مذاہب عالم اور مقدس کتب کا احترام سب پر لازم ہے اور اس پر بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی کھلے بندوں بے حرمتی ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے، ہم اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس نوع کے واقعات بین المذاہب رواداری کے ماحول کو سخت نقصان پہنچائیں گے، کسی مذہبی کتاب اور مقدس ہستی کی توہین قطعاً آزادی اظہار کا معاملہ نہیں ہے، قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے جاہل کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے اور ہر سطح پر اس منفی اور امن دشمن رویے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امہ کا اجتماعی مسئلہ ہے اس پر او آئی سی کو سنجیدہ ردعمل دینا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس نوع کے گھناؤنے واقعات اور رویوں کا راستہ روکا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top