قربانی تقویٰ و طہارت اختیار کرنے کا نام ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 28 جون 2023ء

اسلامیان پاکستان اور اُمہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتا ہوں: قائد منہاج القرآن

Sacrifice is the name of adopting piety and purity: Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri

لاہور (28 جون 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالاضحی کے موقع پر اسلامیان پاکستان اور اُمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قربانی تقویٰ و طہارت اختیار کرنے کا نام ہے۔ قربانی سے طہارت و پاکیزگی کا جوہر پیدا ہوتا ہے۔ جب بندہ مومن اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کے لئے جان و مال کو قربان کرنے کی نیت کرتا ہے اللہ کی رحمتوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ قربانی سے ایثار و انفاق کے ایمانی جذبات نمو پاتے ہیں، فلسفہ قربانی یہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت کو ہر ایک چیزسے عزیز تررکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عید کا تہوار ایثار و قربانی کی فضیلت و اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ قربانی سے تسلیم و رضا کی توفیقات بڑھتی ہیں۔ جب اللہ کی راہ میں قربانی کریں تو اپنے عزیز و اقارب، ہمسایوں اور حاجت مندوں کو نہ بھولیں اور عید کی خوشیوں میں محروم لوگوں کو لازمی شریک کریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اس ماہ عید اور اس کے بعد آنے والے ماہ و سال کو اُمہ کے لئے خیر و برکت کا باعث بنائے اور ہمیں عبادات کے حوالے سے اخلاص نیت کی دولت سے بہرہ مند فرمائے۔

انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور ہزارہا رضا کاران کو ہدایت کی کہ وہ قربانی کا گوشت ان دور دراز پسماندہ علاقوں تک بھی پہنچائیں جہاں عام لوگ سفری صعوبتوں کے باعث نہیں پہنچ پاتے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top