منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی 2023ء

مورخہ: 29 جون 2023ء

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ایم ڈی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل حسین سمیت منہاج القرآن کے راہنماؤں کا مرکزی قربان گاہ کا دورہ، قائدین نے مرکزی قربان گاہ میں گوشت کی تیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ڈرائے آئس، تھرماپول کے ڈبوں میں جاری پیکنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود قادری، انجینئر محمد رفیق نجم، محمد جواد حامد، انجینئر ثناءاللہ خان، حافظ وقار قادری، محمد طیب ضیاء اور دیگر قائدین موجود تھے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کی مرکزی قربان گاہ میں گوشت کی تیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تھرماپول کے ڈبوں میں پیکنگ جاری ہے، موسم کے گرم اثرات سے بچانے کے لیے ڈرائے آئس بھی استعمال کی جارہی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران لاہور کے مضافات میں غریب اور مستحق گھرانوں میں گوشت تقسیم کررہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top