منہاج القرآن ضلع حافظ آبادکی تنظیم سازی کا عمل مکمل

چوہدری صابر حسین ضلعی صدر، طفیل انجم ناظم، حافظ شبیر احمد قادری ناظم مراکز علم منتخب
نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہور (8 جولائی 2023) تحریک منہاج القرآن ضلع حافظ آباد کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری صابر حسین صدر منہاج القرآن ضلع حافظ آباد، محمد طفیل انجم ناظم،حافظ شبیر احمد قادری ناظم مراکز علم، ذوالفقار علی انصاری ناظم مالیات و ویلفیئر،عرفان رضا قادری ناظم دعوت و تربیت، محمد عمران وکیل ناظم حلقات درود و فہم دین پراجیکٹ، عمر فاروق کو ناظم سوشل میڈیا منتخب کیا گیا ہے، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، سیکرٹری کوآرڈینیشن قاری ریاست علی چدھڑ و دیگر رہنماؤں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران حافظ آباد میں تحریک منہاج القرآن کو آرگنائز کریں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امن، محبت، رواداری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔ تحصیل اوریونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی مکمل کی جائے۔ تحریک منہاج القرآن دین مبین کے احیاء اور تجدید کی تحریک ہے۔ اس تحریک کی بنیاد روز اول سے قرآن حکیم اور قرآنی تعلیمات پر رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ملک پاکستان کے ہر فرد تک پہنچایا جائے گا۔ علامہ رانا محمد ادریس نے نو منتخب عہدیداران کو ہدایت کی کہ عوامی رابطہ پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 25 ہزار مراکز علم کے قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مراکز علم کے قیام کا مقصدلوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہیں۔ خوشحالی، ترقی اور قیام امن کیلئے انتہا پسندانہ رویوں کا خاتمہ کر کے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح ضلع حافظ آباد میں بھی مراکز علم قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران کارکنان کو مزید متحرک کریں۔ منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں فروغ علم، امن عالم اور دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان، پُرعزم اور خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top