مراکز علم کے معلمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپس کا آغاز 16 جولائی سے ہوگا: مظہر محمود علوی

حیدر آباد، میرپور خاص، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھر ڈویثرن میں ٹریننگ کیمپس ہونگے
فروغ علم و امن اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہو گا: نائب ناظم اعلیٰ سندھ
ڈائریکٹر شعبہ کورسز منہاج القرآن حافظ سعید رضا بغدادی و دیگر سکالرز لیکچرز دیں گے

Marakaz e ilm Training camp at sindh

لاہور (11 جولائی 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مراکز علم کے معلمین و منتظمین کیلئے سندھ کی مختلف ڈویثرنز میں 5 روزہ ٹریننگ کیمپس کا آغاز 16 جولائی سے ہو گا۔ ڈائریکٹر شعبہ کورسز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ سعید رضا بغدادی، محمود مسعود قادری، محمد سرفراز قادری، حسن محمود جماعتی، احمد وحید قادری و دیگر سکالرزمعلمین و منتظمین کو ٹریننگ کروائیں گے۔

نائب ناظم اعلیٰ سندھ تحریک منہاج القرآن مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم کے قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مراکز علم کے قیام کا مقصد لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی کیلئے عملی اقدامات کرنا، خوشحالی، ترقی اور قیام امن کیلئے انتہا پسندانہ رویوں کا خاتمہ کر کے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی بڑی تعداد میں مراکز علم کا قیام عمل میں لایا جائے گا، مراکز علم کے معلمین و منتظمین کیلئے سندھ حیدر آباد میں 16جولائی، میرپور خاص میں 17جولائی، نواب شاہ میں 18جولائی، لاڑکانہ میں 19جولائی اور سکھر ڈویثرن میں 20 جولائی کو مراکز علم ٹریننگ کیمپس منعقد کئے جائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن شعبہ کورسز کے سکالرز ان ٹریننگ کیمپس میں لیکچرز دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان ٹریننگ کیمپس میں اساتذہ،طلبہ اور مختلف طلبہ ہائے فکر کے افراد شرکت کریں گے،شعبہ کورسز کے سکالرز معلمین و منتظمین کو مراکز علم کے نصاب اور مراکز علم کے قیام کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویثرن کی روشنی میں بریفنگ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فروغ علم و امن، عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top