منہاج القرآن ضلع سرگودھاکی تنظیم نو کا عمل مکمل

راجہ اکرام اللہ خان صدر، محمد اقبال کاشف ناظم منتخب
نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم، صدر یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

لاہور (12جولائی2023) تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کی تنظیم نو کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم نے نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ اکرام اللہ خان صدر، محمد اقبال کاشف ناظم منتخب ہو گئے۔ صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، مرکزی جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میاں عنصر محمود، نائب صدر شمالی پنجاب پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر ظفر علی ناز و دیگر رہنماؤں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران سرگودھا میں تحریک منہاج القرآن کو آرگنائز کریں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امن، محبت، رواداری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔ تحصیل اور یونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران کارکنان کو مزید متحرک کریں ۔منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں فروغ علم، امن عالم اور دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان، پر عزم اور خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top