منہاج القرآن لودھراں کی تنظیم نو مکمل، عبد الغفار سنبل ضلعی صدر مقرر

ملک محمد حماد اسلم پی پی حلقہ 227 اے سٹی کے صدر مقرر، رہنماؤں کی مبارکباد
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سردار شاکر خان مزاری نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

Tanzam e Nou Complete minhaj-ul-quran lodhrah

لاہور (13جولائی2023) تحریک منہاج القرآن ضلع لودھراں کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی۔ سال 2025 تک کے کیلئے چوھدری عبد الغفار سنبل کو ضلعی صدر اور ملک محمد حماد اسلم پی پی حلقہ 227 اے سٹی کیلئے صدر مقرر۔ نو منتخب عہدیداران کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کا مشترکہ اجلاس لودھراں میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سردار شاکر خان مزاری نے کی۔ اجلاس میں صوبائی، ضلعی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سردار شاکر خان مزاری نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

سردار شاکر خان مزاری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں اسلام کا پیغام امن و محبت عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔آج کے اس پر فتن اور نفسا نفسی کے دور میں محبت، امن اور بھائی چارے کے فروغ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ایک پر امن معاشرے کی تشکیل کیلئے امن، محبت، تحمل اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، کردار سازی اور اخلاقی اقدار کو فروغ دے کر تنگ نظری و متعصبانہ رویوں کو بدلنا ہو گا۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آئندہ 5 سال میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم کی قیام کا اعلان کیا ہے۔ ان مراکز علم میں لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی پر فوکس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں کے ہر گھر کو مرکز علم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب عہدیداران تحریک کو لودھراں کی ہر یونین کونسل میں منظم کریں۔ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top