گوجرانوالہ: علامہ رانا محمد ادریس قادری کی ذکرِ شہادتِ اہلبیت کانفرنس اور ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت

Rana idrees Qadri participate in Ahlebat conference

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری ںے گوجرانوالہ وسطی کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس اور راہ والی میں ذکرِ شہادتِ اہلبیت کانفرنس میں شرکت کی۔ ایگزیکٹیو کونسل اجلاس میں ڈاکٹر منیر احمد ہاشمی، عمران علی ایڈووکیٹ، ملک باور حسین سمیت دیگر راہنما شریک ہوئے۔

نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس قادری نے عہدیداران سے مراکزِ علم کی اہمیت اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراکزِ علم کا مقصد برائی سے کبھی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہمت و جرأت پیدا کرنا اور ہر سطح پر حق اور خیر کو غالب کرنے کی جدوجہد کرنا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کو پورے ضلع میں آرگنائز کیا جائے، یونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔

ذکرِ شہادتِ اہلبیت کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی، تحصیلی، یونین کونسلز کے ذمہ داران اور مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی

Rana idrees Qadri participate in Ahlebat conference

Rana idrees Qadri participate in Ahlebat conference

Rana idrees Qadri participate in Ahlebat conference

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top