مالمو(سویڈن): شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ڈنمارک کی ایگزیکٹیو، عہدیداران اور کارکنان کی ملاقات

Meeting-with Dr Tahir ul Qadri of Danish Executive Members and Workers

قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دورۂ یورپ 2023ء کے سلسلے میں سویڈن کے شہر مالمو پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے عہدیداروں اور کارکنان نے حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک، منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک، منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک، علماء کونسل، سکالرز فورم، اور اسٹوڈنٹس ونگ کے تمام مراکز کے عہدیدران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور احمد صاحب نے حضور شیخ الاسلام کو اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی اور آئندہ سال کے اہداف سے متعلق مختصراً آگاہ کیا۔

ملاقات میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صاحب، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری صاحب، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری صاحب، سمیت صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل صاحب نے منہاج یورپین کونسل کی طرف سے ڈاکٹر ندیم عاصم صاحب کو عرفان القرآن کا ڈینش ترجمہ کرنے اور صدر منہاج القرآن ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور احمد صاحب کو 2022ء میں بہترین کارکردگی پہ گولڈ میڈل دیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یورپین کونسل کی طرف سے منہاج القرآن ڈنمارک، سسٹر لیگ، ویمن لیگ اور منہاج سکالر فورم یورپین کونسل کی طرف سے حافظ محمد ندیم یونس کو شیلڈز دی گئیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ نصیحت اور تربیت اللہ کی سنت ہے۔ قصص الانبیاء کے ذریعے انسانیت کی راہنمائی کی گئی ہے، قرآن مجید میں مختلف سورتوں میں مختلف تاریخی واقعات مذکور ہیں۔ اس کا مقصد انسانیت کی راہنمائی، اور تربیت ہے۔ قرآن مجید نے پند و نصائح کے لیے اشیاء کی سلیس اور عوامی انداز اختیار کیا ہے تاکہ یہ واقعات سننے اور پڑھنے والے کے دل میں نقش ہوجائیں، قرآن مجید ہمیں بتاتا ہے کہ غم اور خوشی کے موقع پر کس طرح کا اظہار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ اور صحابہ کرامؓ و تابعینؒ کی سیرت و سوانح میں ہمیں پاکیزہ مزاح اور ہنسی خوشی کے واقعات اور نصیحت آموز آثار وقصص ملتے ہیں کہ جن میں ہمارے لئے مکمل راہ نمائی موجود ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ خوش طبعی اور پند و نصائح کے لئے جھوٹے، من گھڑت اور افسانوی واقعات ولطائف کے بجائے ان مقدس شخصیات کی سیرت اور حالات کا مطالعہ کریں، تاکہ ان کی روشنی میں ہم اپنے اخلاق وکردار اور ذہن وفکر کی اصلاح کرسکیں۔

شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن کے تمام عہدیداران اور کارکنان اور رفقاء کو نصیحت کرتے ہوئے کہ آپ اپنی چند سال کی تبلیغی کوشش اور محنت کو نتیجہ خیز ہوتے نہ دیکھ کر بددل نہ ہوا کریں۔ تمام انبیاءؑ و رسولوں کے صبر کو دیکھیں جنہوں نے لمبی مدت تک دل توڑ دینے والے حالات میں دعوتِ حق کی خدمت انجام دی اور ذرا ہمت نہ ہاری۔ اللہ کا قانون یہ ہے کہ شروع میں حق کے دشمن چاہے کتنے ہی کامیاب ہوں، مگر آخری کامیابی صرف ان لوگوں کا حصہ ہوتی ہے جو اللہ سے ڈر کر فکر و عمل کی غلط راہوں سے بچتے ہوئے مقصدِ حق کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔

Meeting-with Dr Tahir ul Qadri of Danish Executive Members and Workers

Meeting-with Dr Tahir ul Qadri of Danish Executive Members and Workers

Meeting-with Dr Tahir ul Qadri of Danish Executive Members and Workers

Meeting-with Dr Tahir ul Qadri of Danish Executive Members and Workers

Meeting-with Dr Tahir ul Qadri of Danish Executive Members and Workers

Meeting-with Dr Tahir ul Qadri of Danish Executive Members and Workers

Meeting-with Dr Tahir ul Qadri of Danish Executive Members and Workers

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top