مالمو (سویڈن): شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے منہاج سکالرز فورم یورپ کے علماء و سکالرز کی ملاقات

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Tahir ul Qadri

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ سے منہاج سکالرز فورم یورپ کے علماء و سکالرز کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سویڈن، ڈنمارک، ناروے، ہالینڈ، جرمنی، سپین اور بیلجیئم کے سکالرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ خداداد صلاحیتیں محنت سے نکھرتی اور ثمر بار ہوتی ہیں۔ داعی ہونا ایک بہت بڑی سعادت ہے۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے مشن کے پیغام کی ترویج کے لیے اپنی خداداد صلاحتیں بروئے کار لائیں اور اس پر محنت کریں، نتیجہ خیزی کے لئے پرخلوص اور انتھک محنت شرط ہے۔ قرآن اور صاحب قرآن سے اپنے تعلق بندگی کو مضبوط کریں۔ قرآن مجید کی تلاوت کو معمولات میں شامل کریں اس کے ساتھ ساتھ ترجمہ بھی سیکھیں تاکہ علم ہو سکے اللہ اپنے بندے سے کیا چاہتا ہے اور پھر تدبر اور فکر سے کام لیں۔

اگر آپ فکر و تدبر سے کام لیں گے تو آپ پر حقائق منکشف ہوتے چلے جائیں گے اور فکر عمل کے اعتبار سے آپ اپنے آپ کو پہلے سے بہتر اور توانا محسوس کریں گے۔ جب آپ خود قرآن مجید کو سمجھ لیں گے تو پھر دوسروں کو سمجھانا آپ پر آسان ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مطالعہ کتب کو بھی اپنے معمولات میں شامل کریں۔ ہر ابھرنے والے سورج کے ساتھ آپ کے علم میں اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ مومن کا آنے والا کل گزرے ہوئے کل سے بہتر ہوتا ہے۔

منہاج سکالرز فورم یورپ کے اجلاس میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اوپل، اویس اعجاز، حسن بوستان، علی عمران، فیض عالم، عاطف رؤف، بابر شفیع شیخ، علامہ محمد اقبال فانی، علامہ محمد اویس قادری کے علاوہ فرانس، اٹلی، جرمنی اور یونان سے سکالرز اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج یورپین کونسل، منہاج سکالرز فورم یورپ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن اور منہاج القرآن انٹرنیشنل مالمو کی تنظیم کو کامیاب پروگرامز کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اجلاس کا اختتام پر خصوصی دعا فرمائی۔

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Tahir ul Qadri

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Tahir ul Qadri

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Tahir ul Qadri

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Tahir ul Qadri

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Tahir ul Qadri

Scholars of Minhaj Europe met with Dr Tahir ul Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top