منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سیدنا امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد میں دودھ کی سبیل

Sabeel Shuhada Karbala at Minhaj ul Quran International

لاہور (26 جولائی 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نظامت کورسز کی طرف سے بیادِ شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، مظہر محمود علوی، ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، رانا وحید شہزاد، علامہ حسن جماعتی و دیگر قائدین موجود تھے۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا امام حسین علیہ السلام کی قربانی حق اور باطل کے درمیان ایک ایسی لکیر ہے جو تاقیامت رہے گی، اور ظالم اور مظلوم کے درمیان فرق کو ظاہر کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا یزید ملعون کی فوج نے خانوادہ رسول ﷺ پر پانی بند کیا مگر حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی قیامت تک پیاسوں کی پیاس بجھانے کا ذریعہ بن گئی۔خرم نواز گنڈاپور نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امت مسلمہ اسوہ حسینی پر عمل کرتے ہوئے اعلائے کلمہ حق نہیں کرتی اور ظالم اور جابر کے سامنے کھڑی نہیں ہوتی یہ امت سر اٹھا کر نہیں جی سکتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top