چیچہ وطنی: نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری کا تنظیمی دورہ

Rana idrees qadri participate executive council ijlas

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی چیچہ وطنی کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس اور میاں چنوں ضلع خانیوال میں چودھری محمد سرور (نائب صدر PAT جنوبی پنجاب) کی اہلیہ مرحومہ کے چہلم میں شرکت

چیچہ وطنی کے ایگزیکٹیو کونسل اجلاس میں حاجی محمد اسلم سہیل مرزا اور نثار احمد دھول سمیت دیگر راہنما شریک ہوئے۔ جبکہ ختم چہلم میں نور احمد سہو صدر PAT جنوبی پنجاب، چودھری محمد سرور سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس و محترم مہینہ ہمیں نواسہ رسولؐ حضرت سیدنا امام حسین ؑ کی اس عظیم قربانی کی یاددلاتا ہے جو دینِ محمدی ﷺ کی بقا کا باعث بنی۔ حضرت سیدنا امام حسینؑ اور ان کے رفقاء نے دین اسلام کی بنیادی اقدار اور سچائی کے اظہار کے لئے میدان کربلا میں اپنا اور اپنی اولاد کا خون دے کر دین اسلام کو بچایا۔

حضرت امام عالی مقامؑ کی عظیم قربانی معراج انسانیت ہے۔ حضرت امام حسینؑ انسانیت کو حریت فکر و سوچ، آزادی رائے، جرأت اظہار اور یقین و ایمان سے سرشار کرنے کے لئے میدان عمل میں نکلے۔ تحریک منہاج القرآن کو اپنے اپنے اضلاع میں آرگنائز کیا جائے، یونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔

Rana idrees qadri participate executive council ijlas

Rana idrees qadri participate executive council ijlas

Rana idrees qadri participate executive council ijlas

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top