حسنین کریمین کیساتھ محبت اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت ہے

نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن سردار شاکر مزاری کا ”سیدنا امام حسینؑ“ کانفرنس سے خطاب

shakir khan mazari adresssing imam hussain conference

لاہور (27 جولائی 2023ء) نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن جنوبی پنجاب سردار شاکر مزاری نے کہا ہے مظلوم کی مدد کرنا اور ظالم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا حسینی فکر ہے۔ حضرت امام حسینؑ نے اپنے وقت کے ظالم، سفاک اور دین مصطفی کی اقدار پامال کرنے والے یزید کے خلاف نبردآزما ہو کر قیامت تک کے مسلمانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ جب بات دین اور حق کی ہو تو پھر جان اور مال کی پروا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حسینی فکر رکھنے والا ظلم کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ ”سیدنا امام حسینؑ“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حُب اہل بیت ایمان کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسنین کریمین کے ساتھ بے حد محبت کرتے تھے اور اللہ کا یہ اعلان ہے کہ جو میرے محبوب سے محبت کرے گا میں اس سے محبت کروں گا اور محبوب حق کا یہ اعلان ہے کہ جو میرے حسن، حسین سے محبت کرے گا میں اُس سے محبت کروں گا تو گویا حسنین کریمین کے ساتھ محبت اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ محبت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن اہل بیت اطہار کی محبت کے چراغ روشن کررہے ہیں۔

کانفرنس میں جاوید اشرف وڑائچ، احمد قریشی، شبیر نواز کھیڑا، احسان سعیدی، راؤ محمد جمیل، پروفیسر سہیل حسین، سجاد نقشبندی، راؤ عظمت و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top