آغوش آرفن کیئر ہوم کے دوسرے بیچ کے طلبا نے گریجو ایشن مکمل کر لی

مورخہ: 01 اگست 2023ء

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اساتذہ اور فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد
کسی کو زیور علم سے آراستہ کرنا بہترین مدد ہے: چیئرین آغوش کمپلیکس

Aghosh Complex by Minhaj ul Quran Lahore

لاہور (یکم اگست 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذیلی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے دوسرے بیچ نے گریجو ایشن مکمل کر لی ہے۔ آغوش آرفن کیئر ہوم نے ان بے سہارا طلباء کو پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم کے ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم کیں ہیں۔صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اساتذہ اور گریجوایشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گریجوایشن مکمل کرنے والے طلبہ کے بہترین رزلٹ طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ فی زمانہ کسی کو زیور علم سے آراستہ کرنا بہترین مدد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں وہ بچے رہائش پذیر ہوتے ہیں جو تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ ایسے طلبہ کو آغوش آرفن کیئر ہوم رہائش اور تعلیم کی سہولتیں مہیا کرتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

گریجوایشن مکمل کرنے والے طلباو طالبات میں محمد عاقب یعقوب، محمد شعیب، محمد مظفر، رضوان اقبال، ہاشم علی، محمد یوسف، قاسم علی، وقار احمد، علی رضا، فہیم علی،محمد حسنین، محمد مبین، عثمان شفیق، رابعہ خادم، صباء سحر اور آمنہ بتول شامل ہیں۔

ڈائریکٹرآغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آغوش آرفن کیئر ہوم ان طلباء کو ایم فل اور پی ایچ ڈی تک کی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت بھی مہیا کر رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top