منہاج یوتھ لیگ ”تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار“ کے عنوان سے تقریب منعقد کرے گی

مورخہ: 03 اگست 2023ء

12 اگست (ہفتہ) کو 76 ویں یوم آزادی پر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا
جشن آزادی پر ہر پاکستانی اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے: منہاج یوتھ لیگ کی اپیل
جشن آزادی پر سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جائیں: رانا وحید شہزاد
آنے والی نسلوں کو سر سبز پاکستان دیں گے:مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ

Press Release MYL

لاہور (3اگست 2023) منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر 12 اگست (ہفتہ) کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ”تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار“ کے عنوان سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب میں ملک کی نامور سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب میں تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ استحکام پاکستان اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے پر عزم نوجوانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ پاکستان کا 76واں یوم آزادی ان عظیم نوجوانوں کے نام کرے گی جو پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے درخت لگا کر ماحولیات کے تحفظ کیلئے عملی کام کر رہے ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 12 اگست کو نوجوانوں کے عالمی دن اور 76 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پورے ملک میں ”تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار“ کے عنوان سے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ منہاج یوتھ لیگ 12 اگست کو ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کر کے پیغام دے گی کہ سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جائیں۔ منہاج یوتھ لیگ شجر کاری مہم کو 76 ویں یوم آزادی کا حصہ بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انتہائی بد قسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں جنگلات خطرناک حد تک کم ہوتے جا رہے ہیں، ہم سب مل کر اس ملک کو سر سبز و شاداب بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کی ہر پاکستانی سے اپیل ہے کہ درخت زندگی ہیں اور اس جشن آزادی پر ہر پاکستانی اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے، منہاج یوتھ لیگ ملک کے تمام اضلاع میں پودے لگائے گی۔ انشا اللہ ہم آنے والی نسلوں کو سر سبز پاکستان دیں گے۔ شجر کاری مہم کا بنیادی مقصد وطن سے محبت کا اظہار اور آنے والی نسلوں کی بہتری ہے۔ 12 اگست کو منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز پودے لگا کر کیا جائے گا۔

اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس، ہارون ثانی، ملک عرفان تھہیم اور حاجی فرخ خان، امجد ڈار سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top