منہاج القرآن کے رہنماؤں کا اعجاز بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 03 اگست 2023ء

اعجاز بٹ (مرحوم) ایک اچھے کرکٹر، ذہین اور سمجھدار منتظم تھے: شہزاد رسول

Shahzad-Butt

لاہور (3اگست2023 ء) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول چوہدری نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ(مرحوم)کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ شہزاد رسول چوہدری نے کہا کہ اعجاز بٹ (مرحوم)کا شمار ان سینئر کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے لئے ایک بہترین اور قابل فخر کرکٹ ٹیم تیار کی۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز بٹ (مرحوم) ایک اچھے کرکٹر، ذہین اور سمجھدار منتظم بھی تھے۔ اعجاز بٹ (مرحوم) نے پاکستان کرکٹ کی بہت خدمت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top