منہاج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے شاندار نتائج

مورخہ: 04 اگست 2023ء

minhaj education society result

پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ہےجس میں منہاج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کےطلبا و طالبات نے شاندار نتائج حاصل کئے ہیں۔ پاکستان بھر میں موجود منہاج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کےمختلف کیمپسز سے تقریبا 800 سے زائد طلبا و طالبات نے A+ گریڈ، 1000 سے زائد طلبا و طالبات نے A گریڈ اور 1200 سے زائد طلبا و طالبات نے B+ گریڈ حاصل کیا۔

منہاج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز بنیادی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ افراد کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کے لئے علمی و عملی، سائنسی اور پیشہ وارانہ راہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔ ملک کے ہر گوشے میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے فلاح انسانی میں مصروفِ عمل ہیں اور معاشرے میں جہالت کی تاریکی کو علم کے نور سے منور کر رہے ہیں تاکہ حقیقی معنوں میں افرادِ معاشرہ کو ملک کا مفید شہری بنایا جاسکے۔

تعلیمی بورڈ میں نمایاں کارکردگی کی بڑی وجہ منہاج ایجوکیشن بورڈ ہے کیونکہ منہاج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے تمام اداروں کے طلبا و طالبات پاکستان کے تعلیمی بورڈ میں داخلہ بھیجنے سے پہلے منہاج ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات کو پاس کرتے ہیں۔ منہاج ایجوکیشن بورڈ کے ذریعے طلبا و طالبات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پرنسپل صاحبان، اساتذہ کرام اور دیگر سکول انتظامیہ کی ٹریننگ اورکارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ تمام پرنسپلزاوراساتذہ کو جدید طریقہ ہائے تدریس کےبارے میں ٹریننگز مہیا کرتا ہے جس کے ذریعے طلبا و طالبات مستفید ہوتے ہیں۔

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے منہاج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی نمایاں کامیابی پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری چیئرمین MES، کرنل (ر) محمد احمد مینجنگ ڈائریکٹر MES، ڈاکٹر کامران جہانگیر ملک اسسٹنٹ مینجنگ ڈائریکٹر MES اور محمد شعیب طاہر ڈائریکٹر MES نے طلبا و طالبات کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا اور سکول انتظامیہ، اساتذہ کرام اور والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top