اہل بیت اطہار سے محبت عین ایمان ہے: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 04 اگست 2023ء

محبت اہل بیت محبت رسول ﷺ اور محبت الہیٰ کا ذریعہ ہے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
جامع شیخ الاسلام میں ”شان اہل بیت اطہار“ کے موضوع پر جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Press Release TMQ

لاہور (4اگست 2023) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اہل بیت اطہار سے محبت عین ایمان ہے۔ ان مقدس ہستیوں کی محبت و مودت سے خالی دل جہنم کا ایندھن بنیں گے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ ”اے اللہ جس نے حسنین کریمین سے محبت کی تو اس سے محبت کر اور جو ان سے دشمنی کرے تو ان سے دشمنی کر“۔

محبت اہل بیت محبت رسول ﷺ اور محبت الہیٰ کا ذریعہ ہے۔ اہل بیت اطہار کی فضیلت اور عظمت قرآن و حدیث کی نصوص سے ثابت ہے۔ اہل بیت اطہار کا احترام کرنا اور ان سے محبت و عقیدت رکھنا ہر مسلمان کے ایمان کا جزو ہے۔ اہل بیت اطہار سے بغض و عداوت رکھنا اور ان کو ادنیٰ درجہ میں بھی ایزا پہنچانا اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی ناراضگی کا سبب ہے۔ ایمان ملتا بھی اہل بیت اطہار کی محبت کے صلے میں ہے اور بچتا بھی اہل بیت اطہار کی محبت کے صلے میں ہے۔ اہل بیت اطہار کی محبت و تعلیمات رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کیلئے بہترین اور قابل تقلید نمونہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں ”شان اہل بیت اطہار“ کے موضوع پر جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی عمارت اہل بیت اطہار کی قربانیوں و خدمات پر قائم ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت کے حصول کا ذریعہ محبت اہل بیت ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے اہل بیت اطہار سے محبت و مودت کی حد درجہ تلقین فرمائی ہے۔حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ میری اہل بیت سے محبت اس لئے کرو تاکہ میں تم سے محبت کروں۔ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت کے حصول کا بہترین ذریعہ محبت اہل بیت ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top