ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء سے گفتگو

مورخہ: 04 اگست 2023ء

Dr Hussain Qadri talk to the students of COSIS

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کُتب بینی اور مطالعہ کی عادت اپنائیں۔ جب بھی مطالعہ کرنے بیٹھیں تو آپ کی نیت ہمیشہ کچھ نیا پڑھنے اور نیا سیکھنے کی ہونی چاہیئے۔ آپ کا مقصدِ وحید علم سیکھ کر دین کی خدمت ہونا چاہیے۔ بطور دین کے طالب علم اور داعی یہ آپ پر فرض ہے کہ علم حاصل کرکے اسے اگلی نسلوں تک منتقل کریں۔

حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے یہ ادارہ خدمتِ دین کے لیے بنایا ہے اور وہ پوری دنیا میں خدمتِ دین کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ نے ان کا دست و بازو بن کر یہ دعوت دین گھر گھر پہنچانی ہے۔

اس موقع پر پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم اور کالج کے اساتذہ بھی موجود تھے۔

Dr Hussain Qadri talk to the students of COSIS

Dr Hussain Qadri talk to the students of COSIS

Dr Hussain Qadri talk to the students of COSIS

Dr Hussain Qadri talk to the students of COSIS

Dr Hussain Qadri talk to the students of COSIS

Dr Hussain Qadri talk to the students of COSIS

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top