منہاج یوتھ لیگ ”تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار“ کے عنوان سے تقریب منعقد کرے گی

مورخہ: 08 اگست 2023ء

12 اگست (ہفتہ) کو76ویں یوم آزادی پر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا

Logo-Minhaj Youth Leauge

لاہور (8 اگست 2023) منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام 76ویں یوم آزادی کے موقع پر12 اگست (ہفتہ) کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ”تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار“ کے عنوان سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب میں ملک کی نامور سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب میں تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ استحکام پاکستان اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے پر عزم نوجوانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ منہاج یوتھ لیگ کے تحت ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

12 اگست کو شجر کاری مہم کا آغاز کر کے پیغام دیا جائے گا کہ سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جائیں۔ منہاج یوتھ لیگ شجر کاری مہم کو 76ویں یوم آزادی کا حصہ بنائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top