شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری واروک یونیورسٹی برطانیہ میں 3 روزہ ”الہدایہ کیمپ“ میں شرکت کریں گے

مورخہ: 07 اگست 2023ء

شیخ الاسلام اسلاموفوبیا، مادیت پرستی، فرقہ واریت کے موضوعات پر لیکچرز دینگے
3 روزہ تربیتی کیمپ 26 اگست تا 28 اگست 2023ء جاری رہے گا

Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

لاہور (7 اگست 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 26 اگست سے 28 اگست 2023ء تک واروک یونیورسٹی برطانیہ میں 3 روزہ ”الہدایہ کیمپ“ میں شرکت اور لیکچرز دیں گے۔ شیخ الاسلام اسلاموفوبیا، مادیت پرستی، بنیاد پرستی، فرقہ واریت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے اسلامی نکتہ نظر پیش کریں گے اور نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔

3 روزہ الہدایہ 2023ء کے مختلف سیشنز سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ حماد مصطفی القادری العربی بھی لیکچرز دیں گے۔ برطانیہ اور یورپ سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد سہ روزہ تربیتی سیشنز میں شرکت کرے گی۔

اس حوالے سے برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ برطانیہ و یورپ میں مقیم مسلم خاندانوں کی عصری تقاضوں کے مطابق دینی و اخلاقی تربیت کے لئے ”الہدایہ 2023ء“منعقد ہورہا ہے۔ انہوں نے تربیتی کیمپ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم یوتھ کو بامقصد زندگی گزارنے کے لئے مصطفوی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے اور یہ کام منہاج القرآن انٹرنیشنل انجام دے رہی ہے۔

”الہدایہ 2023ء“کے مختلف سیشنز میں انتہائی مفید لیکچرز دئیے جائیں گے۔ ہمارا مقصد ہے کہ مسلم کمیونٹی کو مغربی معاشرہ کے اندر ایک مفید مسلمان اور ایک مفید اور ذمہ دار شہری کے طور پر ان کے کردار کو موثر بنایا جائے اور ان کی اہلیت میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے الہدایہ 2023ء کے لئے خصوصی وقت دئیے جانے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top