منہاج یوتھ لیگ کل ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کرے گی

مورخہ: 10 اگست 2023ء

چوہدری محمد سرور، میاں عمران مسعود، خرم نواز گنڈا پور شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

Logo-Minhaj Youth Leauge

لاہور(10اگست 2023) منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام 76ویں یوم آزادی کے کے حوالے سے 11 اگست (جمعۃ المبارک) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ق) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، خرم نواز گنڈاپور، ماہر تعلیم حمیرا بھٹو، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر اہم سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات و رہنما بھی موجود ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top