بھکر: منہاج القرآن کے دفتر میں مسیحی شخص کا قبولِ اسلام
بھکر کے علاقے چک نمبر 36 کے رہائشی ثنی مسیح ولد بوٹا مسیح نے تحریک منہاج القرآن بھکر کے ضلعی دفتر میں ضلعی صدر شوکت مصطفوی اور ناظم عبدالغفار طاہر مظہری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔
اس موقع پر چودھری امتیاز قادری اور محمد عظیم اختر کنول ضلعی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ بھی موجود تھے۔ عبدالغفار طاہر مظہری نے ثنی مسیح کو کلمہ شہادت پڑھایا جبکہ شوکت علی مصطفوی نے ثنی مسیح کا نیا نام محمد حسنین حیدر رکھا۔
نومسلم محمد حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی فکر سے اور خدمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہو رہا ہوں، اس لئے منہاج القرآن کے زمہ داران کے ہاتھوں پر مسلمان ہونے کو مناسب سمجھا۔
تبصرہ