ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی صوفی خاکسارؒ کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، صوفی خاکسار احمد چشتی نقیبی المعروف صوفی خاکسارؒ کی دینی، ملی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس (دعائیہ تقریب) میں شرکت و خطاب کیا۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ صوفی صاحب کا شمار تحریک منہاج القرآن کے اوائل دور کے بانی اراکین میں ہوتا ہے، وہ ایک درویش صفت، متقی، پرہیز گار، نفیس انسان تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ انکی محبت اور وفاداری اور وابستگی 40 برس پر محیط ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ان کے صاحبزادوں عبدالرزاق طاہر، مشتاق احمد، اشفاق احمد سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔
تعزیتی ریفرنس میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، راجہ زاہد محمود قادری، حاجی منظور حسین، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر قادری، علامہ محمود مسعود، محمد اشرف قادری، سید جمشید شاہ، بابا غلام فرید و دیگر قائدین و کارکنان، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
تبصرہ