ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا نجم حامد خان کے انتقال اظہار افسوس

مورخہ: 17 اگست 2023ء

صدر منہاج القرآن انٹرنیشل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی
خرم نواز گنڈاپور، مفتی عبدالقیوم خان، راجہ زائد محمود، الطاف شاہ جیلانی، نور اللہ صدیقی کی نماز جنازہ میں شرکت

Namaz e Janaza Najam Hamad Khan

لاہور (17 اگست 2023ء)چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں خدمات انجام دینے والے نجم حامد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے جملہ لواحقین کو صبر جمیل دے۔

نجم حامد خان (مرحوم) کی تحریک منہاج القرآن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نجم حامد خان (مرحوم) کی نماز جنازہ منہاج یونیورسٹی میں ادا کی گئی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نجم حامد خان (مرحوم)کی تحریک منہاج القرآن کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت اور جملہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

نماز جنازہ میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سید الطاف شاہ گیلانی، راجہ زائد محمود، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، میاں زائد اسلام، قاضی فیض الاسلام، ڈاکٹر خرم شہزاد، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، رانا نفیس حسین قادری، بابا غلام فرید، احسن ارشاد، قاری ریاست علی، طیب ضیاء سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی کے سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top