منہاج القرآن علما کونسل کے اجلاس میں ضلع لاہور کی تنظیم نو

مورخہ: 18 اگست 2023ء

مفتی علامہ رفیق رندھاوا صدر مفتی محمد خلیل حنفی ناظم لاہور منتخب
چوہدری محمد اشرف صدر منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ اور حسن حسینی جنرل سیکرٹری سیالکوٹ منتخب

Tanzami Ijlas ulma council in lahore

لاہور (18 اگست 2023ء) منہاج القرآن علما کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان و نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علماکونسل علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن علما کونسل لاہور کی تنظیم نو کی گئی جس میں مفتی علامہ رفیق رندھاوا صدر اور مفتی محمد خلیل حنفی کو ناظم علما کونسل لاہور منتخب کیا گیا۔ علامہ غلام مصطفی قادری نائب صدر لاہور، علامہ عدنان فیصل چشتی کو نائب ناظم لاہور کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ صدر منہاج القرآن علما کونسل علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی نے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

ڈاکٹر علامہ میر آصف اکبر قادری، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ اشفاق علی چشتی سمیت دیگر رہنماؤں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں اسلامی اقدار کا فروغ اور تحفظ علماکی ذمہ داری ہے، اجلاس میں علامہ عثمان سیالوی، علامہ امداد حسین شاہ، علامہ عامر سلیم، پیر عنائت الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

دریں اثنا منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ اور حافظ آباد کی تنظیم نو بھی مکمل کر لی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس نے نو منتخب عہدیداران کے نوٹفیکیشن جاری کر دئے جس کے مطابق چوہدری محمد اشرف صدر منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ اور حسن حسینی جنرل سیکرٹری سیالکوٹ منتخب ہوئے جبکہ ضلع حافظ آباد میں فیصل محمود گجر صدر، محمد عبد اللہ جنرل سیکرٹری اور حسن رضا نائب صدر ضلع حافظ آباد مقرر کر دئے گئے۔ مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد و دیگر عہدیداران نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top