اللہ کی رضا میں راضی رہنا ذہنی دباؤ سے چھٹکارے کا بہترین ذریعہ ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 18 اگست 2023ء

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجتماعِ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اللہ رب العزت کے فیصلوں پر راضی رہتے ہوئے اس کا شکر گزار رہنے کی کوشش کرنے سے ذہنی دباؤ سے چھٹکارا ممکن ہے۔ ذہنی دباؤ دراصل مختلف دنیاوی معاملات میں خوف اور غم کا نتیجہ ہیں۔ جب انسان کسی چیز کے چھن جانے کے خوف میں مبتلا ہوتا ہے تو ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔ اسلام اُلوہی احکامات پر مشتمل ایک ایسا دینِ فطرت اور ضابطۂ حیات ہے جو انسانیت کو مشکلات اور نقصانات سے محفوظ و مامون رکھنے کے لیے سماجی زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کسی شخص کی استطاعت سے زیادہ اس پر بوجھ نہیں ڈالتا، لہذا ہمیشہ رب تعالیٰ کی رضا میں راضی رہتے ہوئے، اس کے شکرگزار بندے بن کر رہیں۔ اپنے آپ کو اللہ سے ایسے جوڑ لیں کہ جب بھی کوئی چھوٹی سے چھوٹی تکلیف بھی پہنچے تو آپ فوراً مصلے پر پہنچ جائیں۔ نماز، دعا، ایمان اور توکل پر مداومت اختیار کر کے خوف اور غم سے بچا جا سکتا ہے۔

نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top