تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود میں 638 ویں عشرہ کی تکمیل، گوشہ نشینان میں اسناد کی تقسیم

مورخہ: 19 اگست 2023ء

Asnad Distribution in Gosha e Nashenan

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود میں 638 ویں عشرہ کی تکمیل۔گوشہ نشینان میں اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ 18 سال سے قائم گوشہ درود میں اب تک 5 کھرب سے زائد پڑھا گیا درود پاک بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں پیش کیا گیا۔ 18 سالوں میں 10 ہزار سے زائد گوشہ نشینان نے درود پاک کے لئے معتکعف ہونے کی سعادت حاصل کی۔

نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گوشہ نشینان میں اسناد تقیم کیں۔ تقریب تقسیم اسناد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ درود و سلام کی صورت میں بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔

ڈائریکٹر گوشہ درود علامہ محمد لطیف مدنی نے گوشہ نشینان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فروغ عشق مصطفی ﷺ کے لئے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود قائم کیا۔ درود پاک ایک ایسا عظیم ورد ہے جس کے بارے میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے ”بیشک اللہ اور اس کے فرشتے حضور نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والوں تم بھی ان پر درود و سلام بھیجا کرو“ انہوں نے کہا کہ درود پاک پڑھنا اللہ کریم کی سنت ہے اور مقبول ترین عمل ہے۔ مرکزی گوشہ درود کے نظام کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہزاروں حلقات درود سلام قائم ہیں۔گوشہ نشینان دس یوم کے لئے اپنی رجسٹریشن کرواتے ہیں اور چوبیس گھنٹے ہدیہ درود سلام بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں پیش کرتے ہیں۔ گوشہ نیشنان کی اصلاحی و روحانی تربیت کے لئے معروف سکالرز کے لیکچرز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

دریں اثناء منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مینارۃ الاسلام گوشہ درود کے نام سے ایک خوبصورت عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ عمارت کا ڈیزائن مولائے روم کے مزار کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ عمارت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک خاص کشش کی حامل ہے۔ تقریب کے اختتام پر نگران گوشہ نشینان حاجی غلام فرید عاجزنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔

Asnad Distribution in Gosha e Nashenan

Asnad Distribution in Gosha e Nashenan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top