شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا محمد رضی نیازی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 24 اگست 2023ء

Dr-Tahir ul Qadri expressed his grief over the death of Muhammad Razi Niazi

لاہور (24 اگست 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے صدر، تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما و دیرینہ رفیق محمد رضی نیازی کے انتقال پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد رضی نیازی (مرحوم)کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ محمد رضی نیازی (مرحوم) زندگی کی آخری سانس تک اسلام، پاکستان اور انسانیت کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ رضی نیازی (مرحوم) نے خود کو علم، امن اور عشق رسول ﷺ کے فروغ کیلئے وقف کئے رکھا۔ وہ ایک درد دل رکھنے والے نیک انسان تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رضی نیازی (مرحوم) کی وفات کو تحریک منہاج القرآن اور ان کے اہل خانہ کیلئے بہت بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، شکیل طاہر سمیت دیگر رہنماؤں نے رضی نیازی (مرحوم) کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بخشش و مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top