دین سے دوری کے باعث آج ہر دل پریشان ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 25 اگست 2023ء

امن اور خوشحالی کے لئے جھوٹ، ظلم اور ناانصافی کا راستہ روکنا ہو گا
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد وفود سے ملاقاتیں، گفتگو
نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں خطبہ دیا

Dr Hussain Qadri met with delegations after performing Jummah

لاہور (25 اگست 2023ء) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد انہوں نے مختلف وفود اور گوشہ نشینان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین سے دوری اور بے عملی کے باعث آج ہردل پریشان ہے۔ پریشانیوں سے نجات کے لئے حضور نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا۔ جھوٹ، ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے امن اور سکون ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب پریشان ہیں اور سب جانتے ہیں کہ ان پریشانیوں کا حل کیا ہے؟ ان پریشانیوں کا حل قرآن نے 14 سو سال پہلے بتا دیا تھا کہ نماز اور صبر سے مدد لو، اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ کا فضل اور اس کی برکتیں ہمارے شاملِ حال ہو جائیں تو ہمیں مساجد کو آباد کرنا ہو گا اور نمازِ پنجگانہ کی ادائیگی کو حرز جاں بنانا ہو گا۔ اللہ کو ناراض کر کے اللہ کی مدد کا طالب بننا نفس کا دھوکہ ہے۔ نافرمانوں پر اللہ کی عنایات نہیں ہوتیں۔ نافرمان قومیں اللہ کے غضب کا نشانہ بنتی ہیں۔

نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں خطبہ جمعۃ المبارک دیتے ہوئے کہا کہ میلادِ پاک کے مہینے کی آمد آمد ہے آج سے ہی عہد کریں کہ ہم اس ماہِ پاک کی نسبت سے اپنا تعلق حضور نبی اکرم ﷺ سے اس طرح جوڑیں گے کہ آپ ﷺ کی ہر سنت کو زندہ رکھیں گے اور آپ ﷺ کے فرامین کے مطابق زندگی بسر کرنے کی کوشش کرینگے۔

نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام میں ادا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top