لندن واروک یونیورسٹی میں منہاج القرآن کے زیراہتمام الہدایہ 2023ء کا آغاز

مورخہ: 26 اگست 2023ء

سہ روزہ تربیتی سیشنز میں برطانیہ،یورپ سے 1 ہزار فیملیز شریک ہیں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 28 اگست کو لیکچر دیں گے: ترجمان منہاج القرآن انٹرنیشنل

al-hidayah 2023 started

لاہور (26 اگست 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام واروک یونیورسٹی لندن میں 3 روزہ الہدایہ 2023ء کانفرنس کا آغاز 26 اگست سے ہو گیا ہے۔

سہ روزہ تربیتی سیشنز 28 اگست تک جاری رہیں گے۔ 28 اگست کو تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی اور سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

ترجمان منہاج القرآن انٹرنیشنل نوراللہ صدیقی نے بتایا کہ الہدایہ 2023ء سہ روزہ تربیتی سیشنز کے انعقاد کا مقصد یورپ و برطانیہ میں مقیم مسلم فیملیز اور نوجوانوں کی اِخلاقی و روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ اُنہیں عصری چیلنجز سے نمٹنے کی گائیڈ لائن مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادیت پرستی، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے خصوصی لیکچرز دئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں مسلم کمیونٹی کے فعال قانونی کردار کے لئے یہ سہ روزہ تربیتی سیشنز ان شاء اللہ تعالیٰ انتہائی مفید ثابت ہوں گے اور برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں میں رہنے والی کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع ملے گا۔

پہلے روز کے سیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری اور حماد مصطفی المدنی القادری نے لیکچر دیا، 27 اگست دوسرے روز منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری بھی لیکچر دیں گی۔

الہدایہ 2023ء کے منتظمین میں سید علی عباس بخاری، معظم رضا، ڈاکٹر زاہد اقبال، آصف حبیب ملک، علامہ شاہد بابر، باجی نسرین اختر، مُبین حسین، عدنان سہیل اور انسہ حسین شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top