شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عائشہ مبشر کے والد شکیل احمد قادری کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 28 اگست 2023ء

Dr-Tahir-ul-Qadri

لاہور (28 اگست 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے زونل ناظمہ و ڈائریکٹر شعبہ وائس منہاج القرآن ویمن لیگ عائشہ مبشر کے والد شکیل احمد قادری (مرحوم)کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ کریم عائشہ مبشر سمیت جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، جواد حامد،ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی عائشہ مبشر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top