پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ہمایوں قریشی کی ڈاکٹر حسین قادری سے ملاقات

مورخہ: 28 اگست 2023ء

اسلام کی پرامن تعلیمات کے فروغ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری مبارکباد کے مستحق ہیں، صفدر ہمایوں قریشی
پیپلز پارٹی کے راہنما نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ بھی حاصل کی
مرکزی سیکرٹریٹ میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور دیگر قائدین نے خوش آمدید کہا

Peoples Party America Vice President Humayu Qureshi meeting with Dr Hussain Qadri

لاہور (28 اگست 2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر صفدر ہمایوں قریشی نے گزشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہمایوں قریشی نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اور بیرونی دنیا میں اسلام کی پرامن تعلیم کے فروغ اور اتحادِ اُمت کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی خدمات کا معترف ہوں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی دینی خدمت کی وجہ سے اسلام اور پاکستان کا مثبت تشخص بیرونی دنیا میں اجاگر ہورہا ہے اور ادارہ منہاج القرآن کے تحت کام کرنے والے اسلامک سنٹرز مسلم کمیونٹی کے لئے ایک نعمت ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صفدر ہمایوں قریشی کو منہاج یونیورسٹی، آغوش، آرفن کیئر ہوم اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی پروگرام اور مستفید ہونے والے ہزاروں خاندانوں کے بارے میں بتایا۔ صفدر ہمایوں قریشی نے منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی اور ممبر شپ کا سرٹیفکیٹ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے دیا۔

منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی راہ نماؤں راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، سہیل رضا، سردار عمر دراز خان، طیب ضیاء کے ہمراہ خوش آمدید کہا۔ ناظم اعلیٰ نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

صفدر ہمایوں قریشی نے کہا کہ منہاج القرآن کا نظم و نسق اور خدمتِ دین و انسانیت کے حوالے سے سارا نظام دیکھ کر میں بے حد خوش ہوا ہوں۔ میں یہاں آ کر اس لئے بھی خوش ہوں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا بہت احترام کرتی تھیں اور محترمہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر بھی تھیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top