منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام واروک یونیورسٹی برطانیہ میں ”الہدایہ 2023ء“ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب

مورخہ: 28 اگست 2023ء

Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri delivers final keynote lecture at Al-Hidayah 2023

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام واروک یونیورسٹی برطانیہ میں ”الہدایہ 2023ء“ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ ورکشاپ میں برطانیہ اور یورپ سے ایک ہزار سے زائد مسلم فیملیز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنِ مجید کا عربی زبان سے براہِ راست انگریزی زبان میں ترجمہ مکمل ہونے کا اعلان کیا اور شرکاء کو بتایا کہ یہ ترجمہ قرآن ”The Manifest Quran“ کے نام سے شائع ہو گیا ہے۔ اس کی تقریبِ رونمائی 17 فروری 2024ء کو ہو گی۔ اختتامی سیشن کے دوران منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا سرچ انجن کے پہلے مرحلے کا افتتاح بھی کیا گیا۔ افتتاح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا سرچ انجن کے ذریعے قرآن و سنت اور درست دینی معلومات تک عامۃ الناس کی رسائی محفوظ اور آسان بنا دی گئی ہے۔

اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے کہا کہ مذہبی بنیاد پر نفرت امنِ عالم کیلئے نقصان دہ ہے، ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کو جاننے اور سمجھنے کے لئے ہر سطح پر مکالمہ کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، نئی نسل امن سے محبت کرتی ہے اور وہ امن کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یورپ میں مقیم نوجوانوں کے ذہنوں کو اسلام کی خوشبو سے معطر اور دلوں کو مصطفوی تعلیمات سے روشن دیکھنا چاہتا ہوں، ان عظیم مقاصد کے حصول کے لئے قرآن و سنت ذریعہ راہ نمائی اور ایک بہترین نصاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ الہدایہ 2023ء کے مسلسل تین روز جاری رہنے والے تربیتی سیشنز میں ہزار ہا خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے پورے انہماک کے ساتھ شرکت کی اور ایک نئے عزم اور ولولہ کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے اس عزم میں استقامت کی دعا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن پوری دنیا میں اتحادِ اُمت، نفرتوں کے خاتمے، بین المذاہب رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ برطانیہ میں الہدایہ 2023ء کا عظیم الشان اجتماع ہماری ان مساعی کی پذیرائی ہے۔

Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri addressing keynote lecture at Al-Hidayah 2023

Shaykh hammad and shaykh ahmad participated in Al-Hidayah 2023

Al-Hidayah 2023 spiritual gathering

Al-Hidayah Camp 2023 spiritual gathering

MQI Al-Hidayah 2023 spiritual gathering

Minhaj ul Quran Al-Hidayah 2023 spiritual gathering

Al-Hidayah 2023 spiritual gathering under Minhaj ul Quran UK

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top