تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے: محمدرفیق نجم

مورخہ: 29 اگست 2023ء

تعلیم کے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی ضروری ہے
ہر دور میں اصلاح کا عمل ہمیشہ علم ہی کی بدولت ممکن ہوا: نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن

Muhammad Rafiq Najam

لاہور (29 اگست 2023) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی ملک،قوم اور معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ تعلیم ہی قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی ضروری ہے تا کہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکے۔ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔ دین اسلام میں علم کے حصول کو فرض قرار دیا گیا ہے۔ دین اسلام نے علم کی فضیلت و اہمیت،ترغیب و تاکید جس انداز میں کی گئی ہے اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی۔ تعلیم و تربیت، درس و تدریس دین اسلام کا جزو لاینفک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تحریک منہاج القرآن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر علامہ میر آصف اکبر قادری، مرکزی ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ محمد اشفاق چشتی، بابر چوہدری سمیت تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، راولپنڈی و اسلام آباد کے عہدیداران نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اصلاح کا عمل ہمیشہ علم ہی کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد بھی علم کے فروغ کیلئے ہے۔ فروغ علم و امن تحریک منہاج القرآن کی پہچان ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آئندہ 5 سال میں 25 ہزار مراکز علم کے قیام کااعلان کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top